Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ عبدالرحمن بن سعد (الثانی) کا انتقال

نماز جنازہ جمعرات7 اپریل کو ریاض میں ہو گی۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں ایوان شاہی نے کہا ہے کہ’ شہزادہ عبدالرحمن بن سعد (الثانی) بن عبدالرحمن بن فیصل آل سعود بدھ کو انتقال کرگئے‘۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی نے بیان میں کہا کہ ’شہزادہ عبدالرحمن بن سعد کی نماز جنازہ جمعرات 7 اپریل کو عصر بعد امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد ریاض میں ہو گی‘۔  
سوشل میڈیا پر صارفین نے شہزادہ عبدالرحمن بن سعد الثانی کے انتقال پر رنج و ملال کا اظہار کیا ہے۔  
شہزادہ عبدالرحمن بن سعد الثانی نے زندگی بھر فلاحی کام کیے۔ ان کی والدہ شہزادی لطیفہ بنت عبداللہ بن حسن آل الشیخ بھی کارخیر کےلیے معروف تھیں۔

شیئر: