Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادی نورہ بنت فیصل بن عبدالعزیز کا انتقال 

نماز جنازہ امام ترکی بن عبداللہ  جامع مسجد ریاض میں پڑھی جائے گی( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں ایوان شاہی نے کہا ہے کہ ’اتوار 13 مارچ کو شہزادی نورہ بنت فیصل بن عبدالعزیز کا انتقال ہوگیا۔‘
سرکاری خبر رساں  ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی نے بیان میں کہا کہ’نماز جنازہ پیر کو عصر کے بعد امام ترکی بن عبداللہ  جامع مسجد ریاض میں پڑھی جائے گی‘۔  
شہزادی نورہ بنت فیصل سعودی عرب میں گلوبل فیشن ہیروس کمپنی کی بانی اور ایگزیکٹیو چیئرپرسن تھیں۔ وہ سعودی الازیاۃ کی ایگزیکٹیو چیئرپرسن بھی تھیں۔
سعودی فیشن ویک کا اہتمام کیا کرتی تھیں۔ اپریل 2018 میں مملکت کی تاریخ میں پہلی بار سعودی فیشن ویک کا اہتمام محکمہ تفریحات کی شراکت سے کیا تھا۔ 
شہزادی نورہ بنت فیصل  کوعربی کے علاوہ انگریزی، فرانسیسی اور جاپانی زبانوں پر عبور حاصل تھا۔ 

شیئر: