Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مزید 104 کیسز ، ایک ہلاکت

کورونا سے صحتیابی کے تناسب میں بھی اضافہ ہوا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے  کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 104 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے ایک ہلاکت کی بھی تصدیق ہوئی ۔
عاجل نیوز نے وزارت صحت کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ کورونا کے نئے کیسز کے بعد اب تک مملکت کے تمام ریجنزمیں مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 51 ہزار 622 تک پہنچ گئی ہے۔
کورونا سے ایک ہی دن میں 299 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد مجموعی تعداد 7 لاکھ 36 ہزار 615 ہو گئی ۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق اب تک مملکت میں کورونا وائرس سے مجموعی ہلاکتیں 9 ہزار 55 تک پہنچ چکی ہیں۔
واضح رہے مملکت کے کورونا وائرس سے بچاو کےلیے ویکسینشن کا سلسلہ جاری ہے وزارت صحت کی جانب سے فراہم کردہ ویکسینز کی اب تک 6 کروڑ 32لاکھ 73 ہزار 358 خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔
خیال رہے سعودی عرب میں کورونا کی وبا پرکافی حد تک قابو پانے کے بعد گزشتہ ماہ سے سے بچاو کےلیے مقررہ ایس اوپیز میں بھی کافی حد تک نرمی کی گئی ہے۔
احتیاطی ضوابط کے تحت سماجی فاصلے کا اصول ختم کردیا گیا ہے جبکہ بیرون ملک سے مسافروں کی آمدپرقرنطینہ اور پی سی آر ٹیسٹ کی پابندی بھی ختم کی جاچکی ہے۔

شیئر: