Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے (فائل فوٹو: پکسابے)
پاکستان میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت 2000 روپے کم ہو کر 132300 روپے رہی۔
24 قیراط سونے کی فی دس گرام قیمت 1715 روپے کم ہو کر 113426 روپے رہی۔
پاکستان میں سونے کی قیمت میں حالیہ کمی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب جمعہ 8 اپریل کو انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں چھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت کسی تبدیلی کے بغیر سابقہ سطح 1520 اور 1303.15 روپے پر برقرار رہی۔
 
 

شیئر: