Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی انٹرٹینمیٹ ایکسپو مملکت میں سیاحتی شعبے کو فروغ دے گی

16سے 18 مئی تک ہونے والا تین روزہ ایونٹ خطے کا سب سے بڑا ایونٹ ہے ( فوٹو عرب نیوز)
انٹرٹینمیٹ انڈسٹری کے گلوبل لیڈر آئندہ ماہ ریاض انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں ہونے والی چوتھی سعودی انٹرٹینمیٹ اینڈ امیوزمنٹ سمٹ اورایکسپو کا انعقاد کریں گے جس سے مملکت کے بڑھتے ہوئے سیاحتی شعبے کو مزید فروغ دینے کی توقع ہے۔
عرب نیوز کے مطابق 16سے 18 مئی تک تین روزہ ایونٹ خطے کا سب سے بڑا ایونٹ ہے جس میں دنیا بھر سے 200 سے زائد نمائش کنندگان اس شعبے میں جدید ترین اختراعات کی نمائش کریں گے۔
مملکت وژن 2030 کے حصے کے طور پراپنی انٹرٹینمیٹ انڈسٹری میں 64 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جس سے ملک میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی تبدیلیوں کو یقینی بنانے کی توقع ہے۔
ڈی ایم جے کے زیر اہتمام ایس ای اے سمٹ اورایکسپو معیاری مصنوعات اور خدمات کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے مملکت میں گیگا پروجیکٹس میں شامل سرکاری اداروں، مقام اور پروجیکٹ کے مالکان، آرکیٹیکٹس، کنسلٹنٹس اور ڈویلپرز کو اکٹھا کرتا ہے۔
فیڈریشن آف سعودی چیمبرز کے تعاون سے اور نیشنل انٹرٹینمنٹ کمیٹی کو اس تقریب سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ سیاحوں اور مسافروں کے لیے ایک عالمی منزل بننے کے لیے مملکت کے مقصد کی حمایت کرے گی۔
سمٹ کے منتظمین نے مقامی اور بین الاقوامی شرکا کو بامعنی روابط قائم کرنے، اختراعی حل کے بارے میں سننے اور آنے والے رجحانات کے بارے میں جاننے کے لیے انتہائی متعلقہ اور زبردست مواد کا پلیٹ فارم تیار کیا ہے۔
این ای سی کے صدر الولید البلطان نے کہا کہ یہ تقریب ’ صنعت کے تمام سٹیک ہولڈرز کے لیے مملکت میں تفریح کے مستقبل سے متعلق بات چیت میں شامل ہونے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔ ہم سعودی عرب کو دنیا کا پہلا تفریحی مقام بنانے کی کوششوں میں شامل ہونے کے لیے پوری دنیا سے صنعت کے رہنماؤں اور ماہرین کو آتے دیکھ کر بہت پرجوش ہیں۔‘

نٹرٹینمیٹ انڈسٹری میں 64 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے(فوٹو عرب نیوز)

تقریب میں وزیٹرز کو کلیدی پریزنٹیشنز، پینلز،کیس سٹڈیز، انٹرویوز اور اختراع کاروں، صنعت کے رہنماؤں اور ماہرین کے ذریعے پیش کردہ ورکشاپس تک رسائی حاصل ہو گی۔
ڈی ایم جی ایونٹس کے ڈائریکٹر سرکیس کہواجیان نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’ایس ای اے سمٹ ایکسپو پروگراموں کے ذریعے کام کرتے ہوئے ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے تھے کہ ہمارے مقررین اور نمائش کنندگان مملکت کے تفریحی شعبے میں تبدیلی اور مانگ کی عکاسی کریں اور ایک ایسا پلیٹ فارم پیش کریں جہاں خریدار اور سپلائرز آنے والے رجحانات کے بارے میں سیکھیں، صنعت کی ضروریات پر تبادلہ خیال کریں اور کاروبار کریں۔‘

شیئر: