Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش سمیت کئی ممالک میں سعودی عرب کے افطار پروگرام

رمضان فوڈ باسکٹ فراہم  کرنے کے لیے 34 ممالک میں منصوبے شروع کیے ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب نے سوڈان، بنگلہ دیش اور ایتھوپیا میں کھجوروں اور فوڈ باسکٹ تقسیم کرنے کے ساتھ شاہ سلمان افطار پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے  ایس پی اے کے مطابق تقریب کا سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے کیا تھا۔ خرطوم میں مملکت کے سفارت خانے کے مذہبی اتاشی نے نمائندگی کی۔
 تقریب میں سوڈان کے وزیر برائے مذہبی امور اور اوقاف عبدالعاطی احمد عباس اور سوڈان میں سعودی عرب کے سفیر علی بن حسن جعفر سمیت متعدد حکام موجود تھے۔
سوڈانی ریاستوں میں رمضان کے دوران 15 ہزار سے زیادہ فوڈ باسکٹ اور 10 ٹن کھجوریں تقسیم کی جائیں گی۔
سوڈانی وزیر نے مملکت کے امدادی پروگراموں کی تعریف کی جس سے ان کے بقول دنیا بھر میں بہت سے لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے۔
سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے بنگلہ دیش میں ایک لاکھ 29 ہزار سے زیادہ افراد کے لیے فوڈ باسکٹ اور 45 ہزار سے زیادہ افراد کے لیے 15 ٹن کھجوریں بھی تقسیم کیں۔
سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے ایتھوپیا میں آٹھ ہزار مستحقین میں 800 رمضان فوڈ باسکٹ اور 11 ٹن کھجوریں بھی تقسیم کیں۔
ایتھوپیا کے حکام نے اس تعاون پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
سعودی عرب نے رواں ماہ دو  اپریل سے تقریباً 1.2 ملین افراد کو رمضان فوڈ باسکٹ فراہم  کرنے کے لیے 34 ممالک میں منصوبے شروع کیے ہیں۔
 

شیئر: