Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کون سے علاقے پیر اور منگل کو گرد آلود تیز ہواوں کی زد میں

آئندہ بدھ  سے مملکت کے جنوبی علاقوں میں بارش کا امکان ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’پیر اور منگل کو سعودی عرب کے  بیشتر علاقوں میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے‘۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ’ آئندہ دو روز کے دوران مملکت کے بیشتر علاقوں میں تیز گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ہوا کی فی گھنٹہ رفتار 45 کلو میٹر سے زیادہ ہوگی‘۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ گرد آلود ہواؤں سے مملکت کے زیادہ تر علاقوں میں حد نظر محدود ہوجائے گی۔ بعض مقامات پر سامنے کا منظر آنکھوں سے اوجھل ہوجائےگا‘۔ 
بیان میں قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ الجوف، حدود شمالیہ، حائل ریجنوں کے علاوہ تبوک اور مدینہ منورہ ریجنوں کے مشرقی مقامات بھی تیز گرد آلود ہواؤں سے متاثر ہوں گے جبکہ قصیم ریجن  اور ریاض اور مشرقی ریجن کے شمالی علاقے بھی گرد آلود ہواؤں کی زد میں ہوں گے‘۔ 
بیان کے مطابق’ آئندہ بدھ  سے مملکت کے جنوبی علاقوں میں موسم بہار کی بارش شروع ہونے کا امکان ہے۔ اس کا سلسلہ ریاض اور مشرقی ریجن تک پھیل جائے گا‘۔ 
’ قصیم، حائل، الشرقیہ اور ریاض کے علاقے بھی بارش سے متاثر ہوں گے‘۔

شیئر: