Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈینٹیسٹ اور فارماسسٹ کی کم از کم تنخواہ 7 ہزار ریال، فیصلے پر عملدرآمد

ہیلتھ سپیشلائزیشن میں سعودائزیشن کے فیصلوں پر عمل درآمد کا آغاز کیا گیا ہے(فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے ہیلتھ سپیشلائزیشن کے شعبوں میں 60 فیصد اور میڈیکل آلات سیکٹر میں 30 فیصد جبکہ مملکت بھر میں طبی لوازمات اور  سیلز کے شعبے میں 40 فیصد سعودائزیشن کے فیصلوں پر عمل درآمد کا آغاز کیا گیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نےان شعبوں میں سعودائزیشن کے لیے مملکت کے تمام اداروں کو مہلت دی تھی۔۔ مہلت ختم ہونے پر فیصلوں پر عمل درآمد شروع کیا گیا ہے۔
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے بیان میں کہا کہ ہیلتھ سپیشلائزیشن کے کارکنان کی 60 فیصد تک سعودائزیشن سے پانچ ہزار 600 سے زیادہ سعودیوں کو روزگار ملے گا۔ 
دوسری جانب پرائیویٹ سیکٹر میں سعودائزیشن کے  فیصلے پر عمل درآمد کے ساتھ  ایک اور فیصلے پر عمل درآمد شروع کردیا گیا۔ اس کے تحت دانتوں کے ڈاکٹروں اور فارماسسٹ کی کم از کم تنخواہ سات ہزار ریال  کردی گئی ہے۔ کسی بھی سعودی ڈینٹسٹ یا فارماسسٹ کی تنخواہ سات ہزار ریال سے کم نہیں ہوگی۔

شیئر: