Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیسوں میں اضافے پر احتجاج،طلبہ پر بغاوت کے مقدمات

چنڈی گڑھ۔۔۔۔چنڈی گڑھ پولیس نے پنجاب یونیورسٹی میں فیسوں میں اضافے پر مظاہرہ کرنے والے متعدد طلبہ کو گرفتار کرلیااور 86طلبہ پر بغاوت کے مقدمات درج کرلئے۔پولیس کی اس کارروائی کی ہر جگہ نکتہ چینی کی جارہی ہے جس کے بعد ایک سینیئر افسر نے رات گئے کہا کہ اگر طلبہ کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہ ملا تو مقدمات ختم کردیئے جائیں گے۔ایک پولیس افسر نے کہا کہ احتجاجی طلبہ نے ریاست کے خلاف بھی نعرے لگائے۔ریاست کا مطلب وزارت انسانی وسائل ، یوجی سی اور پنجاب یونیورسٹی شامل ہیں۔طلبہ ’’پنجاب یونیورسٹی مردہ باد‘‘انسانی وسائل کی وزارت مردہ باد اور یوجی سی مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔پولیس نے ان نعروں کی ہی بنیاد پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا ہے۔

شیئر: