Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی جانب سے یمنی بحران کے پرامن تصفیے کے لیے کوششوں کی حمایت

اقوام متحدہ کے ایلچی کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کو بھی سراہا ہے(فائل فوٹو اے ایف پی)
پاکستان کے دفتر خارجہ نے یمن میں صدارتی لیڈر شپ کونسل  کے قیام اور جی سی سی کے تحت یمنی فریقوں میں ہونے والے مشاورتی مکالمے کے کامیاب اختتام کا خیر مقدم کیا ہے۔
 صدارتی کونسل کو اختیارات اسے تفویض کرنے سے متعلق یمنی صدر عبدربہ منصور ھادی کے فیصلے اور یمن میں اقوام متحدہ کے ایلچی کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کو بھی سراہا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایس پی اے کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے بدھ کو بیان میں کہا کہ’ ہماری نظر میں یمن میں صدارتی کونسل کا قیام درست سمت میں اہم قدم ہے اس سے یمنی بحران کے جامع سیاسی حل حل میں مدد ملے گی‘۔ 
پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا کہ’ پاکستان، یمنی بحران کے پرامن تصفیے کے لیے سعودی عرب اور جی سی سی  کے فارمولوں کی مکمل حمایت کرتا ہے‘۔ 
بیان میں پاکستان نے یمن کے تمام فریقوں پر زور دیا کہ’ وہ علاقائی امن و استحکام کو یقینی بنانے اور جارحانہ سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے بامقصد مکالمے کا حصہ بن جائیں‘۔ 

شیئر: