سعودی مسابقتی اتھارٹی نے مزید درخواستوں کی منظوری دے دی
ایک سال پہلے کے مقابلے میں 88 فیصد زیادہ ہے( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے کمپیٹیشن نے 2022 کی پہلی سہ ماہی میں انضمام کے لیے 49 درخواستوں کی منظوری دی جو کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 88 فیصد زیادہ ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اتھارٹی کو 2022 کی پہلی سہ ماہی میں معاشی ارتکاز کے لیے 101 درخواستیں موصول ہوئیں۔ یہ ایک سال پہلے کی اسی سہ ماہی کےمقابلے میں 42 فیصد زیادہ ہے۔
اتھارٹی نے 2022 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 101 درخواستوں پر غور کیا۔ اس نے 49 درخواستوں کے لیے ’کوئی اعتراض نہیں‘ کے سرٹیفکیٹ جاری کیے جبکہ 44 درخواستوں کو ’رپورٹنگ کی ضرورت نہیں‘ کے طور پر سمجھا۔
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے کمپیٹیشن کی جانب سے 2022 کی پہلی سہ ماہی کے دوران جاری کیے گئے ’کوئی اعتراض‘ کے 49 سرٹیفکیٹس میں سے 40 یا 82 فیصد ایسے سرٹیفکیٹس حصول کے لیے درخواستوں کے سلسلے میں جاری کیے گئے تھے۔
اتھارٹی کی جانب سے ’کوئی اعتراض نہیں‘ کے چھ سرٹیفکیٹ انضمام کی درخواستوں کے سلسلے میں جاری کیے گئےجب کہ باقی تین سرٹیفکیٹس جوائنٹ وینچرزکے لیے درخواستوں کے سلسلے میں جاری کیے گئے۔
اتھارٹی نے 32 درخواستیں یا تمام درخواستوں کا 65 فیصد کے ’کوئی اعتراض نہیں‘ سرٹیفکیٹ جاری کیے۔ یہ 2021 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 68 فیصد کا اضافہ ہے۔
باقی 17 درخواستیں سال بہ سال 142 فیصد اضافہ کے ساتھ قومی یا گھریلو اداروں کے قیام کے لیے تھیں۔