Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر کی جانب سے بلقیس ایدھی کی وفات پر اظہار تعزیت

بلقیس ایدھی جمعے کو کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کرگئی تھیں (فائل فوٹو: ایدھی ڈاٹ او آر جی)
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے معروف سماجی کارکن بلقیس ایدھی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
جمعے کو ایک ٹوئٹر بیان میں سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ ’وہ بلقیس ایدھی کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔‘
نواف بن سعید المالکی نے مزید کہا کہ ‘وہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالٰی انہیں اپنی رحمتوں کی وسعتوں سے نوازے اور ان کے اہل خانہ اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
یاد رہے کہ پاکستان کے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی بیوہ بلقیس ایدھی جمعے کو کراچی میں انتقال کرگئی تھیں۔
بلقیس ایدھی گذشتہ چند روز سے انتہائی علیل تھیں اور کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔
طبیعت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ ان کی عمر 74 سال تھی۔

شیئر: