Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر سے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کی ملاقات

نواف بن سعید المالکی نے امید ظاہر کی کہ ’مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات فروغ پائیں گے‘ (فوٹو: سعودی سفارت خانہ)
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے وزیر مملکت اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اظفر احسن نے ملاقات کی۔
جمعرات کو اسلام آباد میں ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان توانائی، پیٹرولیم، ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے سعودی عرب کے سفیر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے فراہم کے گئے مواقعوں سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’سرمایہ کاری بورڈ اس حوالے سے سرمایہ کاروں کو ضروری سہولیات فراہم کررہا ہے۔‘
سعودی سفیر نے کہا کہ ’پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔‘
نواف بن سعید المالکی نے امید ظاہر کی کہ ’مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔‘

شیئر: