Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں دو لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ، 246 نئے مریض

کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی(فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں 246 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ 
وزارت صحت کے مطابق سنیچر 16 اپریل کو گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 2 لاکھ 63 ہزار717 ٹیسٹ کیے گئے۔
امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ نئے کیسز کے بعد متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 95 ہزار 264 تک پہنچ گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 398 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر8 لاکھ 76 ہزار893 ہوگئی ہے۔‘
’ گزشتہ ایک ہفتے میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، مرنے والوں کی کل تعداد دو ہزار302  ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 5 ہزار572 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک 2 کروڑ 46 لاکھ 41 ہزار112 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

شیئر: