Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹے کو سائیکل پر سکول چھوڑنے والے سعودی کے خواب

بیٹے کے خواب پورے اوراعلی تعلیم دلوانے کی خواہش ہے( فوٹو عاجل)
سعودی عرب کے شہر الھفوف میں سعودی شہری اپنے بیٹے کی تعلیم کے خواب کو پورا کرنے کےلیے روزانہ سائیکل پراسے سکول چھوڑنے اور لینے جاتا ہے۔ 
عاجل نیوز کے مطابق ھفوف شہر کے السلیمانیہ محلے کا رہائشی جواد بوطبلہ اس دور میں بھی گاڑی کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتا۔ اپنے روزمرہ کے امورکی انجام دہی کے لیے سائیکل رکھی ہوئی ہے۔ 
جواد بوطبلہ کا خواب ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو اعلی تعلیم دلوائے جس کےلیے بیٹے کو روزانہ سکول لے جانے اورلانے کےلیے سائیکل کا سہارا لینے پرمجبور ہے۔ 
موسمی سختی کے باجود جواد کو اپنے بیٹے کو روزانہ سکول لانے اور لے جانے کے لیے بڑی مشقت کرنا پڑتی ہے تاہم وہ ثابت قدمی سے اپنی ذمہ داری ادا کررہا ہے۔ 
55 سالہ جواد بوطبلہ نے سعودی ٹی وی الاخباریہ کے پروگرام 120 میں کہا کہ ’روزمرہ زندگی کی تھکان اور پریشانیوں کو میں اپنی اولاد کی تعلیم وتربیت کی راہ میں حائل نہیں ہونے دینا چاہتا۔ میری خواہش  ہے کہ اپنے بیٹے کے خواب کو پورا کروں اور اسے اعلیٰ تعلیم دلواؤں۔‘ 
جواد بوطبلہ کے 8 سالہ بیٹے بندر کا کہنا تھا کہ ’وہ تعلیم اس لیے حاصل کر رہا ہے کہ ایک نہ ایک دن اپنے والد کو آرام کراؤں اور جو محنت وہ اس وقت کر رہے ہیں انہیں اس کا صلہ عطا ملے۔‘
’میں چاہتا ہوں کہ بڑا ہو کرایک شاندار گاڑی خریدوں اور اپنے والد کو اس میں سیر کراوں تاکہ جو تکالیف وہ اٹھا رہے ہیں ان کا کسی حد تک ازالہ ہوسکے۔‘ 

 

شیئر: