Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ عالم اسلامی و علما کمیٹی کی سویڈن واقعہ پر مذمت

سویڈن میں قرآن کریم کے بے حرمتی اور مسلمانوں کے خلاف اکسانے کے واقعے پررابطہ عالم اسلامی ومملکت کے جدید علما کمیٹی نے بھرپورانداز میں مذمت کا اظہار کرتے ہوئے اسے فضول وگمراہ کن فعل قراردیا۔
عاجل نیوز نے رابطہ عالم اسلامی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ معاشرے میں نفرت آمیز افکارکو ہوا دینے کے نتائج پرخطرہوتے ہیں ۔ یہ افعال کسی بھی معاشرے میں انتشار پھیلانے اور امن وسکون کوتہہ وبالاکرتے ہوئے معاشرے کی تفریق کے باعث بنتے ہیں۔
ایسے اعمال سے معاشروں کو قطعی طورپرکچھ فائدہ نہیں ہوتا البتہ اس قسم کے اعمال  صرف انتہا پسندوں کے ایجنڈے پرعمل کرنے والوں کو سہولت ہوتی ہے۔
دریں اثنا رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اورمسلم علما کمیٹی کے نگران اعلی شیخ ڈاکٹرمحمد ن عبدالکریم العیسی نے اپنے پیغام کا اعادہ کرتے ہوئے سویڈن اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو کہا کہ وہ درست اورراست اسلامی افکار کواپناتے ہوئے معاملات کوحکمت وتدبر سے حل کریں۔
انہوں نے مزید کہا اس قسم کے شدت پسندانہ افعال سے مسلمانوں کے ایمان کی حرارت میں کمی نہیں بلکہ ان  میں غیرمعمولی اضافہ ہوتا ہےجن سے  ان کے لیے استقامت کی راہ پرعمل کرنا مزید آسان ہوتا ہے۔
دریں اثنا سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ممتاز علما کمیٹی کی جانب سے بھی سویڈین کے واقعے کی بھرپورانداز میں مذمت کی گئی۔
علما کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس قسم کا فعل بے معنی اوروحشیانہ ہے جو صرف ایک بیمارذہن اورانتہا پسندانہ شخصیت کی عکا سی کرتا ہے۔
کمیٹی کی جانب سے مزیدکہا گیا ہے کہ اس قسم کے گمراہ کن رویوں سے قرآن کریم  جس کی حفاظت کا ذمہ خودرب کریم نے لیا ہے اسے کسی بھی قسم کا نقصان نہیں پہنچایا جاسکتا۔
 
 

شیئر: