Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادی لولوۃ بنت فہد بن عبدالعزیز کا انتقال 

نماز جنازہ منگل کو ریاض میں ادا کی جائے گی( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں ایوان شاہی نے کہا ہے کہ’ شہزادی لولوۃ بنت فہد بن عبدالعزیز آل سعود پیر کو انتقال کرگئیں‘۔ 
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق ’شہزادی لولوۃ بنت فہد کی نماز جنازہ منگل 19اپریل کو عصر کے بعد امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد ریاض میں ادا کی جائے گی‘۔
 شہزادی  لولوۃ بنت فہد حدود شمالیہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن خالد بن سلطان کی والدہ ہیں۔ شاہی خاندان کے افراد، مقامی عہدیداروں اور عوام  نے شاہی خاندان خصوصا گورنرحدود شمالیہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

شیئر: