Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی میں معاہدہ

ٹرانسپورٹ سرگرمیوں کے لیے ماحول سازگار بنایا جائے گا(فوٹو ایس پی اے)
سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پیر کو ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط  کیے ہیں۔
 بحیرہ احمر کے علاقے میں ریلوے، بری اور بحری ٹرانسپورٹ سرگرمیوں کے لیے ماحول سازگار بنایا جائے گا۔
اتھارٹی کی طرف سے سربراہ ڈاکٹر رمیح بن محمد الرمیح اور کمپنی کی جانب سے ایگزیکٹیو چیئرمین جان بیگانو نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ نے ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی کے ساتھ سٹراٹیجک شراکت پر کہا کہ’ فریقین مل کر بحیرہ احمر کے علاقے میں ٹرانسپورٹ کے مختلف شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کریں گے۔ عالمی ماڈلز کو سامنے رکھا جائے گا۔ جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا‘۔
ڈاکٹرالرمیح نے کہا کہ ’مفاہمتی یادداشت کے باعث مملکت کے علاقوں اور شہروں میں زندگی کا معیار بلند ہوگا۔ مختلف خدمات جدید خطوط پر استوار ہوں گی۔ لاجسٹک سہولتیں اور ٹرانسپورٹ کی قومی حکمت عملی کے اہداف حاصل ہوں گے‘۔
ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین نے کہا کہ ’بحیرہ احمر کے فرنٹ کو ممکنہ طور پر معیاری شاہراہوں سے مربوط کرنا بڑا مقصد ہے۔ بحیرہ احمر پروجیکٹ تک 80 کلو میٹر طویل راستے قائم کیے جاچکے  ہیں۔ سمارٹ گاڑیاں استعمال ہوں گی‘۔

شیئر: