Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحیرہ احمر کے جنوب مغرب میں فرسان کے خوبصورت جزائر

مملکت کے یہ جزیرے 21 ممالک کے 20 نئے مقامات میں شامل ہیں۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب  میں موجود جنوب مغربی بحیرہ احمر میں پھیلے ہوئے 170 سے زیادہ جزائر پر مشتمل فرسان کا علاقہ ہے جہاں لوگ عموما چھٹیاں گزارنا پسند کرتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق  یہاں ساحل سمندر پر چمکدار ریت ، نیلا پانی، مینگروو کے جنگلات، شاندار مرجان کی چٹانیں اور خوبصورت جنگلی حیات کی بھی کثرت ہے۔

فرسان جزیرے پر قدیم عثمانی قلعے کے کھنڈرات وجود ہیں۔ (فوٹو: عرب نیوز)

یہاں آنے والے سیاح کرسٹل کی  مانند شفاف پانی میں غوطہ خوری کا لطف حاصل کر سکتے ہیں اور شاید مینگرووز کے درمیان بہتے ہوئے پرسکون پرندوں کی جھلک بھی دیکھ سکتے ہیں۔
یہاں موجود ایک جزیرے پر قدیم عثمانی قلعے کے کھنڈرات کے علاوہ مقامی انداز میں پتھروں سے بنائے گئے پرانی طرز کے گھر موجود ہیں۔
اس خطے کی قدرتی خوبصورتی اور کشش حقیقی معنوں میں لطف اندوز ہونے کا بہتر ین موقع مہیا کرتی ہے اور دوبارہ آنے کرنے کا جذبہ ابھارتی ہے۔
بحیرہ احمر کے اس جزیرے کو مستقبل کے اہم سیاحتی مقام اور جنگلی حیات کی پناہ گاہ کے طور پر یونیسکو کے عالمی نیٹ ورک میں شامل کرنے سے فروغ ملا ہے۔

یونیسکو میں شامل ہونے سے ان جزائر کو حیاتیاتی تحفظ ملے گا۔ (فوٹو: عرب نیوز)

سعودی عرب کے یہ جزیرے 21 ممالک کے 20 نئے مقامات میں شامل ہیں جو حیاتیاتی تحفظ، ماحولیاتی علم، تحقیق اور مستحکم ترقی کو یقینی بنانے کے لیے درج کیے گئے ہیں۔
جزائر فرسان کا یونیسکو پروگرام کے تحت فہرست میں شامل ہونا وسیع کوششوں کا نتیجہ ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ مملکت کے ثقافتی اور ورثہ سے متعلق مقامات کو علاقائی اور بین الاقوامی فورم پر تسلیم کیا جائے۔
یونیسکو کی فہرست میں شامل ہونے سے ان جزائر کے قدرتی اور آثار قدیمہ کے خزانوں کو عالمی تحفظ ملے گا۔
مصر کے آثار قدیمہ کے ماہر اور سابق وزیر مملکت برائے نودرات نے اس علاقے کے بارے میں خاص طور پر لکھا ہے کہ حالیہ مطالعے نے ثابت کیا ہے کہ یہ علاقہ پتھر کے زمانے سے ہزاروں سال پہلے سے آباد تھا۔
 

شیئر: