Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سینما گھروں میں باکس آفس پر ٹکٹوں کی فروخت 30 ملین سے تجاوز

22 سعودی فلموں سمیت ایک ہزار 144  فلمیں دکھائی گئی ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں سینما گھروں نے گزشتہ چار برسوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور باکس آفس پر ٹکٹوں کی فروخت 30.8 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اپریل 2018 میں اپنے آغاز کے بعد سے مملکت کے فلم کمیشن نے 20 شہروں میں 518 سکرینز کے ساتھ 56 تھیئٹرز کو لائسنس جاری کیا جن میں 22 سعودی فلموں سمیت ایک ہزار 144  فلمیں دکھائی گئی ہیں۔
38 ممالک کی 22 زبانوں میں فلموں کے ٹکٹوں کی فروخت کی تعداد 3 کروڑ، 8 لاکھ، 60 ہزار 956 تھی۔
سینما کے شعبے نے میڈیا مارکیٹ کے سائز کو بڑھانے، ایک سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے کمیشن کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر چار ہزار 439  نوجوان سعودی مرد و خواتین کو ملازمت فراہم کرنے میں بھی حصہ ڈالا جس سے آمدنی کے معاشی ذرائع کو متنوع بنایا جائے اور سعودی نوجوانوں کے لیے ہزاروں ملازمتیں پیدا ہوں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میڈیا کو قومی معیشت کے سٹریٹجک معاون کے طور پر استعمال کرنا اور مملکت کی مسابقتی پوزیشن کو بڑھانے والے شعبوں میں سے ایک ملک کے وژن 2030 کا حصہ ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ چار برسوں میں حاصل ہونے والی ترقی کو ظاہر کرتا ہے جو اس بات کا اشارہ ہے کہ سینما کا شعبہ مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش عنصر ہے۔
کمیشن کی جانب سے پیش کیے گئے انیشیٹوز اور منصوبوں کی روشنی میں جو فائدہ اٹھانے والوں کو ہر قسم کی میڈیا سرگرمیوں میں آسانی سے مشغول ہونے کے قابل بناتا ہے۔

شیئر: