Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے مختلف علاقوں میں گداگروں کے خلاف مہم تیز

امن عامہ کے مختلف ادارے مہم چلائے ہوئے ہیں(فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسز نے مملکت کے مختلف علاقوں میں گداگروں کے  خلاف مہم تیز کردی ہے۔  
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رمضان کے دوران گداگر مساجد، پبلک مقامات، ہسپتالوں اور چوراہوں پر نظر آرہے ہیں۔
امن عامہ کے مختلف ادارے گداگروں کے خلاف پکڑ دھکڑ کی مہم چلائے ہوئے ہیں۔ 
محکمہ امن عامہ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو تاکید کی ہے کہ انہیں جہاں بھی گداگر نظر آئیں فوری طور پرمطلع کریں۔ 
محکمہ امن عامہ کا کہنا ہے کہ سعودی شہری اور مقیم غیرملکی گداگروں کو بھیک دینے سے گریز کریں۔ر خیرات مستحق افراد تک پہنچانے کے لیے سرکاری عطیات پلیٹ فارم سے رجوع کیا جائے۔
حکومت احسان پلیٹ فارم کے ذریعے مہم چلا رہی ہے۔ اس کے ذریعے عطیات ضرورت مندوں تک پہنچائے جاسکتے ہیں۔ 

شیئر: