Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم کا دورہ شمالی وزیرستان، کور کمانڈر پشاور کی بریفنگ

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں ان کو سکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔
پاکستانی فوج کے تعلقات شعبہ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم کی میران شاہ آمد پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
بعد ازاں وزیراعظم کو کور کمانڈر پشاور اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے سکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جس میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ مرکوز تھی۔
وزیراعظم شہبازشریف کو سرحد پر باڑ لگانے کی صورت حال سمیت مغربی بارڈر مینجمنٹ سسٹم پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستانی فوج کے افسروں اور نوجوانوں کو دہشت گردوں کی کمر توڑنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔

شیئر: