دمام: منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام ، 2 ملزمان گرفتار
دمام: منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام ، 2 ملزمان گرفتار
جمعہ 22 اپریل 2022 17:22
برآمد ہونے والی نشہ آورگولیاں کی تعداد 3.7 ملین سے زائد ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی کسٹم نے دمام پورٹ پرنشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ منشیات بیرون ملک سے لائی جانے والے لوہے کے پائپوں (ٹیوبس) میں چھپائی گئی تھیں۔
سبق نیوز نے سعودی کسٹم ، زکوۃ و ٹیکس اتھارٹی کے حوالے سے جاری تفصیلات میں مزید کہا ہے کہ دمام کی شاہ عبدالعزیز بندرگاہ پرپرلائے جانے والے تجارتی سامان کی تلاشی لینے پرکسٹم اہلکاروں کو شک ہوا جس پراہلکاروں نے سامان کی باریک بینی سے تلاشی لی تو انکشاف ہوا کہ لایا جانے والا سامان جو ہوہے کے چوکور پائپوں (ٹیوبس) پرمشتمل ہے کے اندر خفیہ خانے بنائے گئے ہیں۔
کسٹم اہلکاروں نے سامان کی اسکیننگ کرنے کے بعد فیصلہ کیا کہ پائپوں کو کاٹ کر اس میں بنائے گئے خفیہ خانوں کی حقیقت جانی جائے گی۔
کسٹم کی ٹیم نے جب پائپوں کو کٹرکی مدد سے کاٹا تو اس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد ہوگئی۔ نشہ آور گولیوں کی مجموعی تعداد 3.7 ملین سے زائد تھی۔
ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے محکمہ کسٹم و انسداد منشیات کی جانب سے مشترکہ کارروئی کی کرتے ہوئے شپمنٹ وصول کرکے لیے آنے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔