Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فیشن ڈیزائنرز کی سپورٹ کے لیے معاہدے پر دستخط

فریقین فیشن کے شعبے میں منصوبوں پر بھی تعاون کریں گے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی فیشن ڈیزائنرز کو سپورٹ کرنے کے لیے فیشن کمیشن اور فواز اے الہوکیر اینڈ پارٹنرز کمپنی کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں جو سعودی سٹاک مارکیٹ میں درج واحد فیشن کمپنی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کمیشن کے سی ای او بوراک شاکمالک اور فواز اے الحکیر اینڈ پارٹنرز کمپنی کے قانونی نمائندے احمد السلطان کی موجودگی میں وزارت ثقافت کے ہیڈ کوارٹر میں دستخط کیے گئے۔
معاہدے کی شرائط کے تحت ڈیزائنرز فواز اے الحکیراینڈ پارٹنرز کمپنی کے زیرانتظام کمرشل پلیٹ فارمز کے تعاون سے مستفید ہوں گے۔
فریقین فیشن کے شعبے میں پائیداری کے پروگراموں اور منصوبوں پر بھی تعاون کریں گے جس پرعمل درآمد دونوں اطراف کی ماہر ٹیموں کی نگرانی میں ہو گا۔
بوراک شاکمالک نے کمیشن اور فواز اے الحکیر اینڈ پارٹنرز کے درمیان مملکت کی فیشن کمیونٹی کی سپورٹ اور ترقی میں ایک قابل قدر شراکت دار کے طور پر تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے سعودی سٹاک مارکیٹ میں درج واحد فیشن کمپنی کے طور پر فواز اے الحکیر اینڈ پارٹنرز کمپنی کی منفرد پوزیشن کو نوٹ کیا جس نے مقامی اختراع کاروں کی مدد کرنے اور سعودی عرب کی اقتصادی ترقی میں فیشن کے شعبے کو سپورٹ کرنے، ترقی دینے اور مضبوط بنیادوں پر قائم اداروں کے ساتھ اتحاد کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
فواز اے الحکیراینڈ پارٹنرز کمپنی کے سی ای او مروان مکرزل نے کہا کہ ’ہمیں سعودی عرب کے مقامی فیشن ڈیزائنرز کی سپورٹ اورانہیں بااختیار بنانے کے لیے فیشن کمیشن کے ساتھ کام کرنے پر خوشی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم مارکیٹ کو متنوع بنا کر مقامی ماحولیاتی نظام کو مضبوط کر رہے ہیں اوریہ ظاہر کر رہے ہیں کہ مملکت الحکیر اینڈ پارٹنرز کمپنی کو کیا پیش کر رہی ہے کیونکہ الحکیرملک میں ایک معروف طرز زندگی ریٹیلر اورمقامی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے پسند کا پارٹنر ہے۔
فیشن کمیشن نے مقامی شراکت داری کو بڑھانے،سعودی فیشن کے شعبے کو بااختیار بنانے اور فیشن میں عالمی معیار کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے اپنے مقصد کو بہتر بنانے کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں میں فریقین کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

شیئر: