Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بوراک شاکماک سعودی فیشن کمیشن کے سربراہ مقرر

فیشن کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار اور اسے منظم کریں گے۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی فیشن کمیشن نے فیشن کی دنیا کے نمایاں نام بوراک شاکماک کو کمیشن کا سی ای او مقرر کیا ہے۔
 سعودی عرب میں فیشن کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار اور اسے منظم کریں گے۔
باصلاحیت نوجوانوں کو سعودی وزارت ثقافت کی مقرر کردہ قومی حکمت عملی کے مطابق کام کرنے کے لیے تیار کریں گے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق بوراک شاکماک کا فیشن کی دنیا میں نام ہے۔ وہ 2015 سے نیویارک میں فیشن فیکلٹی کے ڈین تھے۔ یہ فیکلٹی فیشن کے نئے سکول بارسونز کے ماتحت ہے۔
بوراک شاکماک اس سے قبل بڑی فیشن کمپنیوں میں کلیدی عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت و ترقی یو این سی ٹی اے ڈی میں ایڈوائزر رہ چکے ہیں۔
علاوہ ازیں  امریکی ڈیزائنرز کونسل ’ولکسز فار فیشن‘ کی مشاورتی کونسل کے رکن بھی ہیں۔ 
شاکماک بزنس مینجمنٹ میں سیرم بزنس کالج سے ماسٹرز اور سان فرانسسکو کی یونیورسٹی سے بھی اعلی ڈگری حاصل کی۔ 
سعودی عرب میں فیشن اتھارٹی وزارت ثقافت کے قائم کردہ گیارہ ثقافتی اداروں میں سے ایک ہے۔
فیشن اتھارٹی ملبوسات کے شعبے میں بہت سارے کام انجام دے رہی ہے۔ یہ  وزارت ثقافت کی نگرانی میں فیشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے والی حکمت عملی تیار کرے گی۔
فیشن سے تعلق رکھنے والی سرگرمیوں کے اجازت ناموں کا اجرا اور شعبے سے قوانین و ضوابط کی تیاری بھی اس کے فرائض میں شامل ہے۔ 

شیئر: