Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل میں صحت مند زندگی کو فروغ دینے کےلیے رمضان انیشیٹو

حائل کے ڈپٹی گورنر نے رمضان انیشیٹو کی اختتامی تقریب میں شرکت کی ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں حائل کے ڈپٹی گورنر شہزادہ فیصل بن فہد بن مقرن نے رمضان انیشیٹو کی اختتامی تقریب میں شرکت کی ہے جس کا مقصد خطے میں صحت مندانہ طریقوں کو فروغ دینا تھا۔
عرب نیوز کے مطابق  ’آپ کی صحت آپ کے قدموں میں‘ پروگرام کا انعقاد الاھلی میڈیکل نے حائل میونسپلٹی کے تعاون سے شہریوں میں فعال اور صحت مند طرز زندگی کو اپنانے کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے کیا تھا۔
حائل کے میئر سلطان الزیدی اور خطے میں صحت کے امور کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر فرحان الشمری نے شہزادہ فیصل کا خیر مقدم کیا۔

انیشیٹو کا آغاز رمضان کے شروع میں کیا گیا تھا(فوٹو ایس پی اے)

شہزادہ فیصل بن فہد نے اپنے دورے کے دوران ایونٹ کے فاتحین سے ملاقات کی جس میں 70 ہزار ریال سے زیادہ کی انعامی رقم دی گئی۔
انیشیٹو کا آغاز رمضان کے شروع میں کیا گیا تھا اور اسے فٹنس سرگرمیوں جیسے واکنگ اور گروپ سپورٹس کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ حائل ہیلتھ کلسٹر نے ہیلتھ اور معاون خدمات میں 90 رضاکارانہ مواقع کو نافذ کیا جس میں 284 رضاکاروں نے اپنے وقت کے 12 ہزار گھنٹے صرف کیے ۔
اس کے علاوہ حائل کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ’ہمارا روزہ صحت مند ہے‘ کے عنوان سے رضاکارانہ سکیم شروع کی گئی تھی جس کا مقصد عمرہ ادا کرنے والوں  اور مسافروں کے طبی معائنے کے ساتھ صحت، خوراک اور آگاہی کی خدمات فراہم کرنا تھا۔ یہ منصوبہ پورے رمضان میں حائل شہر کے آس پاس کے مقامات پر جاری رہے گا۔

شیئر: