Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے چوراہے پر راہگیروں میں افطار تقسیم کرتے سعودی رضا کار

انسانیت اور قومی ذمہ داری کے طور پر کاموں میں حصہ لیتے ہیں۔( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے شہر جدہ میں رمضان کے دوران نوجوان راہگیروں میں افطار تقسیم کرتے ہیں جبکہ دیگر علاقوں میں مختلف خیراتی اداروں کے ساتھ رضاکارانہ طور پر کام کرتے ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق رضاکار انسانیت، بنیادی اسلامی اصولوں اور قومی ذمہ داری کے طور پر ان کاموں میں حصہ لیتے ہیں۔
عبداللہ الشہری وسطی جدہ کے ایک چوراہے کے قریب راہگیروں میں افطار تقسیم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’وہ رمضان کے دوران روزہ رکھنے والوں کی خدمت کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے حوصلہ افزائی کرتے تھے کیونکہ یہ مملکت کے بیٹوں کی اعلیٰ اقدار کی عکاسی کرتا ہے۔
محمد المجیدری نے رضاکارانہ خدمات کو ایک اچھی انسانی سرگرمی قرار دیا اور کہا کہ رضاکاروں کو معاوضے کی توقع کیے بغیر اپنا فرض ادا کرنا چاہیے کیونکہ اس سے معاشرے میں فرد کا مقام بلند ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کے ساتھی رضاکارانہ کام میں حصہ لیتے ہیں کیونکہ اپنے ملک اور معاشرے کے تئیں ایک ذمہ داری محسوس کرتے ہیں جو کہ اسلام سے ماخوذ ہے جو بھلائی کے لیے دل کھول کر خرچ کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔
محمد المجیدری نے کہا کہ ’ہم اس دینے والے ملک کے بیٹوں کی ایک مثبت تصویر (پیش) کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور سعودی رضاکاروں کے چہروں کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں جو ملک اور معاشرے میں  رضاکارانہ کام کے کلچر کو مضبوط بنانے اور اس کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے اس کی سپورٹ کر رہے ہیں۔‘

شیئر: