Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کئی علاقوں میں عیدالفطر پر بارش کا امکان

طائف اور نجران ریجن میں بارش اور ژالہ باری کی اطلاعات ہیں( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ماہر عقیل العقیل نے کہا ہے کہ’ مملکت کے متعدد علاقوں میں عید الفطر اور اس کے بعد تک بارش  کا ماحول جاری رہے گا‘۔
الاخباریہ چینل کے پروگرام ’نشرۃ النھار‘ میں گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ’ مملکت کے جنوبی اور جنوب مغربی بالائی مقامات پرعید الفطر کے ابتدائی ایام میں بارش کا امکان ہے‘۔ 
اس سے قبل موسمیات کے قومی مرکز نے عسیر، باحہ، نجران، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، قصیم، ریاض، الشرقیہ، حائل، الجوف اور حدود شمالیہ ریجنوں میں بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ موسلا دھار بارشں سے سیلاب بھی آسکتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پیر کو نجران ریجن میں بارش اور ژالہ باری کی اطلاعات ہیں۔ اس سے قبل تیز گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں۔ بارش کے بعد علاقے میں سیلاب کی صورتحال ہے۔ 
 باحہ ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔ 
طائف میونسپلٹی نے بارش کے بعد پمپوں کی مدد سے سڑکوں سے پانی صاف کرایا ہے ۔

شیئر: