Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمریٹس کو عید کی تعطیلات پر بڑی تعداد میں مسافروں کے سفر کی توقع

ایمریٹس کا کہنا ہے کہ ’مسافروقت پر چیک ان ہونے کے لیے اپنے تمام ضروری کاغذات تیار رکھیں (فائل فوٹو: ایمریٹس ایئرلائن)
دبئی کی فضائی کمپنی ایمریٹس کو توقع ہے کہ وہ آنے والی عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران بہت بڑی تعداد میں مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کرے گی۔
عرب نیوز نے خلیج ٹائمز کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ عید پر متوقع رش کے حوالے سے ایئرلائن کا اندازہ یہ بھی ہے کہ چیک ان کے لیے انتظار کے وقت میں بھی اضافہ ہوگا۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جو ضوابط لاگو کیے گئے ہیں رش کی وجہ سے ان کو پورا کرنے میں زیادہ وقت لگے گا۔
ایمریٹس ایئرلائن نے مسافروں سے کہا ہے کہ سفر میں مسائل سے بچنے اور وقت پر چیک ان ہونے کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے تمام ضروری کاغذات تیار رکھیں۔

شیئر: