Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں سیکیورٹی اہلکار کی مثالی ’انسان دوستی‘

سیکیورٹی اہلکار کا وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل تھا۔ (فوٹو سبق)
مسجد الحرام میں سیکیورٹی اہلکار کی انسان دوستی کی وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اہلکارکی مثالی کاوش کودکھایا گیا ہے کہ کس طرح اس نے گمشدہ بچے کا خیال رکھا اوراسے بالاخروالدین سے ملا دیا۔  
ماں باپ سے بچھڑنے والے بچے کو پیار سے بہلانے والے سیکیورٹی اہلکار کا وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ صارفین اس کی انسانیت نوازی پر عش عش کر اٹھے۔ ہر ایک نے اسے دعائیں دیں اور ستائش کی۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سیکیورٹی اہلکار اور اس کے رفقائے کار ماں باپ سے الگ تھلگ ہوجانے والے بچے کو کھلا رہے ہیں۔ اس سے ہنسی مذاق کررہے ہیں اور اسے والدین سے بچھڑنے پر ہونے والا دکھ بھلانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔  
صارفین نے اس پر دل کھول کر تبصرے کیے۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی سیکیورٹی اہلکاروں نے گمشدہ بچے کو پیار دے کر اپنی انسانیت نوازی منوا لی۔ وہ نہ صرف یہ کہ زائرین اور ان کے بچوں کو تحفظ فراہم کررہے ہیں بلکہ وہ انسانیت نواز دینی اور اخلاقی فریضہ بھی احسن طریقے سے پورا کررہے ہیں۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: