Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ماہ میں 261 سعودی فیکٹریوں نے پیداوار شروع کردی

سعودی فیکٹریوں کی کل تعداد 10 ہزار489 تک پہنچ گئی ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت صنعت و معدنیات نے کہا ہے کہ’ مارچ  2022 کے دوران سعودی عرب میں 261 فیکٹریوں نے پیداوار شروع کی ہے۔ ان پر 5.8 ارب ریال سے زیادہ سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ مارچ کے آخر میں سعودی فیکٹریوں کی کل تعداد 10 ہزار489 تک پہنچ گئی ہے‘۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق صنعتی اور معدنیاتی معلومات کے قومی مرکز نے رپورٹ میں کہا کہ فیکٹریوں پر قومی سرمایہ کاری کی شرح 89 فیصد ہے۔
یہ اعدادوشمار ان فیکٹریوں کے ہیں جنہوں نے مارچ  2022 کے  دوران پیداوار شروع کی ہے۔ ان فیکٹریوں میں 8 فیصد سرمایہ غیرملکیوں کا ہے اور تین فیصد فیکٹریاں مشترکہ سرمائے سے قائم کی گئی ہیں۔ 
معدنیات و صنعتی معلومات کا قومی مرکز وزارت صنعت و معدنیات کے ماتحت ہے۔ مرکز نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا کہ فیکٹریوں میں چھوٹے ادارے 74 فیصد ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ فیکٹریاں مشرقی ریجن میں لگائی گئی ہیں۔ ان کا تناسب 73 فیصد ہے۔ ریاض ریجن  61 فیکٹریوں سے دوسرے اور مکہ مکرمہ ریجن 47 فیکٹریوں سے تیسرے نمبر پر ہے۔ 
رپورٹ میں کہا گیا کہ مارچ  2022 کے دوران مملکت میں 109 نئی فیکٹریوں کے لائسنس جاری کیے گئے۔ سرمایہ کاری کا حجم ڈھائی ارب ریال سے زیادہ ہوگیا۔ ان میں کام کرنے والوں کی تعداد  3 ہزار 497 تک پہنچ گئی۔ یہ تمام اعدادوشمار مارچ  2022 میں پیداوار دینے والی فیکٹریوں کے ہیں۔ 

شیئر: