Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کورونا کے 90 نئے مریض، دو اموات

مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 54 ہزار11 ہو گئی ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں سنیچر 30 اپریل کو کورونا کے سو سے کم نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 90 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
سبق نیوز نے سعودی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ زیرعلاج مریضوں میں سے مزید دو چل بسے۔ مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 88 ہوگئی جبکہ نازک کیسز 45 رہ گئے۔
وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ’ کورونا کے نئے کیسز کے بعد مملکت میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 54 ہزار11 ہو گئی ہے‘۔
 اعداد وشمار کے مطابق’ مملکت میں چوبیس گھنٹے کے دوران 133 افراد صحت یاب ہوئے، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 41 ہزار673 تک پہنچ گئی ہے‘۔
واضح  رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کی وبا پر کنٹرول کے بعد گزشتہ ماہ سے سے پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔ سماجی فاصلے کا اصول ختم کردیا گیا ہے۔ 

شیئر: