Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں کورونا کی تمام پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ضوابط پر عمل درآمد کرانے والی کمیٹی بھی ختم کردی گئی(فائل فوٹو اے ایف پی)
کویتی کابینہ نے کورونا وبا سے متعلق تمام پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ضوابط پر عمل درآمد کرانے والی کمیٹی بھی ختم کردی گئی ہے۔ 
کویتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  کویتی حکومت کے ترجمان طارق المزرم نے بتایا کہ’ تعلیمی اداروں اور دفاتر میں حاضری کے لیے ویکسین نہ لگوانے والوں پر پی سی آر ٹیسٹ کی پابندی ختم کردی گئی ہے‘۔
یاد رہے کہ کویتی حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والوں پر تعلیمی ادارے یا دفاتر میں داخلے کےلیے پی سی آرٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنے کی پابندی لگائی تھی  اب یہ ختم کردی گئی ہے۔
کویت میں ماسک کا استعمال میں ختم کردیا گیا ہے تاہم جو لوگ رضاکارانہ طور پر ماسک استعمال کرنا چاہیں وہ کرسکتے ہیں۔ بیماری میں مبتلا افراد کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ ماسک کی پابندی کریں۔
طارق المزرم نے بتایا کہ ’کویتی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام بند پبلک مقامات پر ویکسین یافتہ اور ویکسین نہ لگوانے والے دونوں آسکتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ’ ملک میں وبا کی صورتحال تسلی بخش ہے۔ ویکسین لگوانے والوں کا تناسب بڑھنے کے تناظر میں کابینہ نے فیصلے کیے ہیں‘۔

شیئر: