Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مقدمات میں نامزد ساتھیوں کو غیر قانونی ہراساں کرنے سے روکا جائے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے اپنی قیادت کے خلاف درج مقامات کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ 
پیر کو ایڈوکیٹ فیصل فرید اور ایڈووکیٹ علی بخاری نے درخواست دائر کی ہے جس کی تصدیق اسسٹنٹ رجسٹرار ہائی کورٹ اسد خان نے کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ مجھے (فواد چوہدری) اور مقدمات میں نامزد ساتھیوں کو غیر قانونی ہراساں کرنے سے روکا جائے۔
درخواست کے مطابق ’ملک بھر میں درج مقدمات کو ریکارڈ  پر لانے کی ہدایت کی جائے اور پٹشنرز اور اس کے ساتھیوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی سے روکا جائے۔‘
اس میں استدعا کی گئی ہے کہ ’کس بنیاد پر مقدمات دائر کیے گئے، وجوہات سے آگاہ کیا جائے۔ ایف آئی اے یا پولیس کا کوئی بھی ایکشن غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔‘
خیال رہے کہ یہ مقدمات مبینہ طور پر مقدس مقام کا احترام ملحوظ نہ رکھنے کے بعد درج کیے گئے تھے۔

شیئر: