Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ’میٹھی عید‘ کی سوغات، مٹھائی کی دکانوں پر رش 

دکانیں چاکلیٹس، مقامی ساختہ مٹھائیوں سے بھری ہوئی ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے تمام علاقوں کے بازاروں میں عید الفطر پر مٹھائی کی خریداری عروج پررہی ہے، مٹھائی کی دکانوں پررش دیکھنے میں آیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے اور سبق کے مطابق عید الفطر جس طرح  پاکستان انڈیا میں میٹھی عید کے نام سے جانی جاتی ہے سعودی عرب میں بھی اس موقع پر مٹھائیوں کا رواج ہے
سعودی عرب کے تمام بڑے شہروں خصوصا جدہ، ریاض، باحہ، دمام، ابہا، تبوک، طائف، مکہ اور مدینہ منورہ میں مٹھائیوں کی دکانیں چاکلیٹس، مقامی ساختہ مٹھائیوں سے بھری ہوئی ہیں۔
عید الفطر پر آنے والوں کو انواع و اقسام کی مٹھائیاں پہلے پیش کی جاتی ہیں۔ سب اس میں اپنی حیثیت کے مطابق مٹھائیاں خریدتے اور پیش کرتے ہیں۔ 
اس سال سعودی عرب میں تجارتی مراکز بھی مٹھائیوں کی نئی اقسام ، دلکش پیکنگ اور منفرد ڈسپلے کے ذریعے لوگوں کو خریداری کی ترغیب دینے کے لیے پیش پیش رہے۔ مٹھائیوں کی خریداری کے لیے آن لائن ایپلی کیشنز کا استعمال بھی بڑھ رہا ہے۔

شیئر: