Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں سیکیورٹی اہلکار کی اپنی والدہ سے جذباتی ملاقات، وڈیو وائرل

 ماں نے بے اختیار بیٹے کو گلے لگایا اور اس کی پیشانی پر بوسہ دیا( فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر مسجد الحرام میں تعینات سیکیورٹی اہلکار کی اپنی والدہ سے اچانک جذبانی ملاقات کی وڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق مسجد الحرام میں سیکیورٹی اہلکار نے دوران ڈیوٹی اپنی والدہ کو دیکھا تو دونوں حیران رہے گئے۔ ماں نے بے اختیار اپنے بیٹے کو گلے لگایا اور اس کی پیشانی پر بوسہ دیا۔
سیکیورٹی اہلکار کی والدہ عمرے کی ادائیگی کے لیے مسجد الحرام پہنچی تھیں۔ وڈیو میں ماں اور بیٹے کی جذباتی ملا قات کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔

سیکیورٹی اہلکار نے دوران ڈیوٹی والدہ کو دیکھا تو دونوں حیران رہے گئے(فوٹو العربیہ)

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر اور وڈیو شیئر کی جاتی رہی ہیں جس میں سیکیورٹی اہلکاروں کو زائرین کی خدمت کرتے دکھایا گیا ہے۔
اس سے قبل مسجد الحرام میں سیکیورٹی اہلکار کی انسان دوستی کی وڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ کس طرح  اہلکار نے دوران ڈیوٹی گمشدہ بچے کا خیال رکھا اوراسے والدین سے ملا دیا۔
وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین نے اس کی ستائش کی۔  
 سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ ایک سیکیورٹی اہلکار اور اس کے ساتھی والدین سے الگ تھلگ ہونے والے بچے کا خیال رکھ رہے ہیں۔ 

شیئر: