انڈیا میں مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکایت لے کر پولیس سٹیشن پہنچنے والی کم عمر دلت لڑکی کو ایس ایچ او نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
انڈین ریاست اترپردیش میں پیش آنے والے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جب کہ ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
انڈیا کے دارالحکومت میں گرمی کی شدید لہر سے معمولات زندگی متاثرNode ID: 665796
مقامی پولیس کے ایس پی نکھیل پاٹھک کے مطابق ایک بچی اپنی والدہ کے ساتھ پولیس کے دفتر پہنچی اور 22 تاریخ کے واقعے کی تحریری شکایت درج کرائی۔
کم عمر بچی کی شکایت کے مطابق چار افراد نے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی، جب وہ شکایت لے کر تھانے پہنچیں تو وہاں بھی انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
In UP's Lalitpur, a minor girl was allegedly gang-raped by four men. When she approached the local police, she was allegedly raped by the SHO. FIR registered against 6 named accused. SHO suspended, on the run: Nikhil Pathak, Lalitpur SP pic.twitter.com/It3Lrlbk95
— Piyush Rai (@Benarasiyaa) May 3, 2022