Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کئی علاقوں میں جمعرات سے گرمی کی لہر کا امکان

مشرقی علاقوں میں درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ  سے زیادہ رہنے کی توقع ہے( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے کہا ہے کہ ’جمعرات سے سعودی عرب کے کئی علاقے گرمی کی لہر شروع ہوسکتی ہے‘۔
سبق نیوز کے مطابق ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ’ جمعرات 5 مئی سے مملکت کے کئی علاقوں کے گرمی کی لہر سے متاثر ہونے کا امکان ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ مملکت کے’ مشرقی علاقوں میں درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ  سے زیادہ رہنے کی توقع ہے، گرمی کی لہر کئی دن جاری رہے گی‘۔
مملکت کے شمالی، جنوبی اور مغربی پہاڑی سلسلے گرمی کی لہر سے متاثر نہیں ہوں گے۔
علاوہ ازیں جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

شیئر: