Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی پر اظہار تشویش

بیان میں تحمل سے کام لینے، کشیدگی سے گریز کرنے پر زور دیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی اور جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ سنیچر کی رات پاکستان اور افغانستان کے درمیان خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سرحدوں پر شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں تحمل، کشیدگی سے گریز کرنے، بات چیت اور دانشمندی سے کام لینے پر زور دیا جو کشیدگی کو کم کرنے، خطے میں سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوگا۔
وزارت نے بیان میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے تمام علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی سپورٹ اور سلامتی کو یقینی بنانے کےلیے اپنےعزم کا اعادہ کیا جس سے پاکستانی اور افغان عوام کے لیے استحکام اور خوشحالی حاصل ہوگی۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دونوں ممالک کے حکام نے تصدیق کی کہ سنیچر کی رات دیر گئے افغان اور پاکستانی سکیورٹی فورسز کے درمیان مشترکہ سرحد پر شدید جھڑپیں ہوئیں، جبکہ افغانستان نے پاکستان پر کابل میں فضائی حملے کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

 

شیئر: