Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکریٹری، مترجم، سٹاک کیپر اور ڈیٹا انٹری کے شعبے میں سعودائزیشن کے فیصلے پر عملدرآمد اتوار سے

فیصلےسے 20 ہزار سے زیادہ سعودی نوجوانوں کو ملازمتیں ملیں گی(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں سیکریٹری، مترجم، سٹاک کیپر اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی سعودائزیشن کے فیصلے پر عمل درآمد اتوار 8 مئی 2022 سے شروع کیا جا رہا ہے ۔
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نےاعلان کیا تھا کہ سیکریٹری، مترجم، سٹاک کیپر اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز کے پیشے سعودیوں کے لیے مختص کردیے گئے ہیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینیئر احمد الراجحی نے 24 اکتوبر2021 کو فیصلہ کیا تھا کہ مملکت میں سیکریٹری، مترجم، سٹاک کیپر اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز کے پیشے سعودیوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں تاکہ مقامی شہریوں کو ان شعبوں میں مناسب ملازمتیں آسانی سے مل سکیں۔ 
وزارت افرادی قوت نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ان پیشوں میں سے ہر ایک پر جو سعودی تعینات ہوں گے ان کی کم از کم تنخواہ پانچ ہزار ریال ہوگی۔
وزارت نے اس فیصلے پر عمل درآمد کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس  فیصلےسے 20 ہزار سے زیادہ سعودی نوجوانوں کو ملازمتیں ملیں گی۔ 
وزارت افرادی قوت نے نیا فیصلہ لیبر مارکیٹ میں سعودی نوجوانوں کی شراکت کا دائرہ بڑھانے اور قومی معیشت میں ان کی کارکردگی موثر بنانے کی قومی پالیسی کے تحت کیا ہے۔ 

شیئر: