Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھوٹے تجارتی اداروں کو سعودائزیشن کے حوالے سے مہلت کا آخری سال

مملکت میں چھوٹے تجارتی اداروں کی تعداد 576312 ہے(فائل فوٹو عکاظ)
مملکت میں سعودائزیشن کے حوالے سے چھوٹے تجارتی اداروں کو دی گئی تین سالہ مہلت کے دو برس مکمل ہو گئے ہیں جبکہ رواں ماہ دی گئی مہلت سے تیسرے اور آخری سال کا آغاز ہوگا۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی کی جانب سے مملکت میں تجارتی اداروں کو مرحلہ وار اصلاح حال کی مہلت دی گئی تھی، چھوٹے کاروباری ادارے جن کے غیر ملکی کارکنوں کی تعداد 9 یا اس سے کم تھی اور ان کے مالک بھی اسی کاروبار سے منسلک تھے انہیں 3 برس کی مہلت دی گئی تھی۔ 
 مہلت کے دوران ایسے ادارے جہاں غیر ملکی کارکنوں کی تعداد 9 یا اس سے کم ہے کے کارکنوں کے ورک پرمٹ کے اجرا کی فیس میں تین برس کےلیے خصوصی رعایت دی گئی تھی جس کے مطابق ایسے اداروں کے کارکنوں سے سالانہ 9600 ریال کے بجائے صرف 100 ریال فی کارکن پرمٹ فیس کے طور پر وصول کیا جاتا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق چھوٹے اداروں کو دی جانے والی تین سالہ مہلت کے دو برس رواں ماہ ختم ہو جائیں گے۔ مہلت کا آخری سال چند دنوں میں شروع ہو رہا ہے۔ 
واضح رہے گزشتہ برس کی تیسری سہہ ماہی میں کیے گئے سروے کے مطابق مملکت میں اس وقت مجموعی طور پرچھوٹے تجارتی اداروں کی تعداد 576312 ہے۔

شیئر: