Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کورونا کے نئے مریض بڑھنے لگے، جدہ میں سب سے زیادہ کیسز

چوبیس گھنٹے کے دوران 234 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں سنیچر7 مئی کو کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 234 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ نازک کیسز کی تعداد 53 ہے۔
سبق نیوز نےسعودی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ زیرعلاج مریضوں میں سے کوئی ہلاک نہیں ہوا۔ مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 99 ہے۔
وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ’ کورونا کے نئے کیسز کے بعد مملکت میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 54 ہزار623 ہو گئی ہے‘۔
 اعداد وشمار کے مطابق’ مملکت میں چوبیس گھنٹے کے دوران 103 افراد صحت یاب ہوئے، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 42 ہزار 451 تک پہنچ گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ نئے کیسز میں سے زیادہ جدہ میں 77، ریاض میں 40، مدینہ منورہ میں 36، مکہ مکرمہ میں 31، دمام میں 10 اور ابہا میں 7 مریض سامنے آنے ہیں‘۔
کورونا سے صحت یاب ہونے والوں میں جدہ سرفہرست ہے جہاں 31 مریض شفا یاب ہوئے جبکہ مدینہ میں یہ تعداد 18،مکہ میں 14، ریاض میں 13، طائف میں 8 جبکہ دمام اور جازان میں 4,4 رہی ہے۔
پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 13 ہزار 504 نئے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ سعودی عرب میں کورونا ویکسین کی دی جانے والی خوراکوں کی تعداد 65 ملین تک پہنچ گئی ہے۔
واضح  رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کی وبا پر کنٹرول کے بعد گزشتہ ماہ سے سے پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔ سماجی فاصلے کا اصول ختم کردیا گیا ہے۔

شیئر: