Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فہد پل سے بحرین جانے والے شہریوں کےلیے نئے ضوابط

سفر کے لیے قومی شناختی کارڈ پیش کرنا ضروری ہے(فائل فوٹو عکاظ)
سعودی عرب میں کنگ فہد پل کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ’ مملکت سے بحرین جانے کےلیے سفر کے لیے قومی شناختی کارڈ پیش کرنا ضروری ہے۔ توکلنا ایپ میں  ڈیجیٹل ورژن قابل قبول نہیں ہوگا‘۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق کنگ فہد پل کی انتظامیہ نے بیان میں کہا کہ ’مملکت سے بحرین جانے کے لیے سعودی شہریوں اور ان کے ہمراہیوں کی شناخت کے تقاضے پورے کیے جائیں گے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’شہریوں کے  لیے ضروری ہوگا کہ وہ کورونا ویکسین کی تینوں خوراک لگوا چکے ہوں گے۔ دو خوراکیں لینے والے صرف ان شہریوں کو سفر کی اجازت ہوگی جنہیں دوسری خوراک لگوائے تین ماہ سے زیادہ نہیں گزرے ہوں گے‘۔ 
انتظامیہ کا کہنا ہے’ سولہ برس سے کم عمر شہریوں کو کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لگوانے پر ہی سفر کی اجازت دی جائے گی جبکہ بارہ  برس سے کم عمر کے شہریوں کے لیے کووڈ میڈیکل انشورنس سفر کی بنیادی شرط ہوگی‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ گھریلو ملازمین کے لیے توکلنا ایپ میں ان کا ریکارڈ محصن (امیون) ہونا ضروری ہے‘۔

شیئر: