Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قدرتی آفات کے وقت ریلیف کے نئے ضوابط جاری

متاثرین کو روزانہ 300ریال دیئے جائیں گے، متبادل رہائش فراہم کی جائے گی
 
ریاض: آتشزدگی، سیلاب، زلزلہ یا قدرتی آفات کے وقت جو طویل عرصے کے لئے اپنے گھروں کو واپس نہیں جاسکتے انہیں 70ہزار ریال امداد دی جائے گی۔ قدرتی آفات کے وقت ریلیف کے نئے ضوابط جاری کردیئے گئے ہیں۔ ولی عہد ووزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف نے ریلیف کے لئے نئے ضوابط کی منظوری دیدی ہے۔ نئے ضوابط کے مطابق متاثرین کو حکومت امداد، رہائش اور کھانا فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے۔قدرتی آفات کے وقت جن خاندانوں کو ان کے گھروں سے نکالا جائے گا انہیں روزانہ 300ریال امداد دی جائے گی۔اگر خاندان کے افراد 2سے زیادہ ہیں تو ہر اضافی فرد کے لئے 50ریال 5دن کے لئے دیا جائے گا۔ متاثرین کو مناسب رہائش فراہم کی جائے گی۔جن خاندانوں کو طویل عرصے کے لئے ان کے گھروں میں بسانا ممکن نہ ہو تو ان میں جن خاندان کی تعداد10افراد سے کم ہے انہیں سالانہ 60ہزار ریال امداد دی جائے گی جبکہ 10افراد سے زیادہ کی تعداد پر انہیں 70ہزار ریال امداد دی جائے گی۔ 
 
 
 
 
 
 

شیئر: