Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ھسپتال کے ڈائریکٹر اور گارڈ کو زدوکوب کرنے پر دو شہری گرفتار

قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں عسیر پولیس نے ابہا شہر کے ایک ہسپتال میں ڈیوٹی پر موجود ڈائریکٹر اور سیکیورٹی گارڈ کو زدوکوب کرنے والے دو سعودی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مقامی شہریوں نے ہسپتال کے ڈائریکٹر اور سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ مار پیٹ کی تھی۔ 
پولیس نے دونوں قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا ہے۔
علاوہ ازیں نجران پولیس نے ایک تجارتی مرکز سے بڑی تعداد میں موبائل سیٹ چوری کرنے والے ایک مقامی شہری کو گرفتارکیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق نجران پولیس نے بیان میں کہا کہ مقامی شہری نے تجارتی مرکز سے موبائل سیٹ چوری کیے تھے۔ عسیر ریجن پولیس کے تعاون سے گرفتار کرکے کے قبضے سے 55 موبائل سیٹ برآمد کیے گئے ہیں۔
نجران پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد ملزم کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا ہے۔

شیئر: