Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیوچر ایوی ایشن فورم میں​​ عالمی فضائی سفر کی نئی پالیسی کا اعلان

انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی جنرل اسمبلی میں پالیسی رکھی جائے گا۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب نے09 مئی کو ریاض میں ہونے والے فیوچر ایوی ایشن فورم میں بین الاقوامی ہوائی سفر کے عمل کو مزید بہتر کرنے کے لیے نئی عالمی فضائی سفری پالیسی کا اعلان کیا  گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ پالیسی سول ایوی ایشن کی جنرل اتھارٹی GACA نے تیار کی ہے جسےعارضی طور پر اقوام متحدہ کی انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن(ICAO) کے تعاون سے ہم آہنگی پیدا کرنے والی ہارمونائزنگ ایئر ٹریول پالیسی کا نام دیا گیا ہے۔

نئے فریم ورک سے بین الاقوامی سفر کو آسان بنایا جائے گا۔ فوٹو عرب نیوز

اس نئی پالیسی کو 41 ویں انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی جنرل اسمبلی میں باضابطہ طور پر رکھا جائے گا جسے بعد میں رکن ممالک سے منظوری حاصل کرنے کے لیے پیش کیا جائے گا۔
توقع ہے کہ نئے فریم ورک سے بین الاقوامی سفر کو آسان بنایا جائے گا، اس وقت سفری ضروریات کے بارے میں الجھنوں سے لاکھوں افراد کو اپنی پروازوں کی بکنگ سے حوصلہ شکنی ہو رہی ہے۔

شعبے کو مستقبل میں ہونے والی مشکلات سے محفوظ رکھنا ضروری ہے۔ فوٹو عرب نیوز

بین الاقوامی طور پر عوامی رائے لینے والی برطانوی کمپنی  You Govکی حالیہ تحقیق میں یہ پتا چلا ہے کہ ان دنوں بین الاقوامی مسافروں کی اچھی خاصی تعداد صحت  سے متعلق معلومات کے بارے میں الجھن   کا شکار ہے   اور یہ چیز  بیرون ملک سفر کرنے میں ان کی حوصلہ شکنی  بھی کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ عالمی معیشت میں ہوابازی کی صنعت کو ایک خاص مقام حاصل ہےاور اس شعبے کو مستقبل میں ہونے والی مشکلات سے محفوظ رکھنا بہت ضروری ہے۔
جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن کے صدرعبدالعزیز بن عبداللہ الدوئیلج کا کہنا ہے کہ ہوائی سفر سے متعلق  بنائی جانے والی نئی پالیسی سے آئندہ برسوں میں اس شعبے میں مزید  ترقی ہوگی۔
 

شیئر: