Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی آئی اے فلائٹ آپریشنز میں مزید توسیع کا جائزہ

پاکستانی سفیر نے سعودی سول ایوی ایشن کے سربراہ سے ملاقات کی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے سعودی سول ایوی ایشن کے سربراہ عبدالہادی المنصوری سے ملاقات کی ہے۔
ریاض میں سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق سفیر پاکستان نے کورونا بحران کے دوران وطن واپسی کے خواہشمند پاکستانیوں کی سہولت کے لیے پی آئی اے کو خصوصی پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے سول ایوی ایشن حکام کے درمیان تعاون بڑھانے کے طریقوں اور ذرائع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مملکت میں پی آئی اے  فلائٹ آپریشنز میں مزید توسیع کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

شیئر: