Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’عرب ہفتہ ٹریفک‘ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹریفک خلاف ورزیوں میں کمی

شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی شرح کم کرنے میں بڑی مدد ملی ہے( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’عرب ہفتہ ٹریفک‘ نے شاہراہوں پر حادثات کم کرانے میں اہم کردارادا کیا ہے۔
جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹریفک حادثات میں کمی لانے کا ہدف پورا ہورہا ہے۔ یہ بات 4 سے 10 مئی تک منائے جانے والے عرب ہفتہ ٹریفک کی مناسب سے کہی گئی ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’جدید ٹیکنالوجی نے ٹریفک خلاف ورزیوں کی تعداد میں کمی اور شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی شرح کم کرنے میں بڑی مدد دی ہے‘۔
عرب ہفتہ ٹریفک کے تحت جی سی سی ممالک میں متعدد پروگرام منعقد کیے گئے۔ جی سی سی ممالک ہر سال ہفتہ ٹریفک منانے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔ مختلف وزارتوں اور سرکاری اداروں اور نجی کمپنیوں کے  تعاون سے ٹریفک آگہی کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

شیئر: