Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی شہری سری لنکا کا سفر موخر کردیں‘

ہنگامی صورتحال پر سفارتخانے سے اس کے نمبروں پر رابطہ کیا جائے( فوٹو اے پی)
سری لنکا میں سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ’ مملکت کے جو شہری ان دنوں سری لنکا کا سفر کرنا چاہتے ہوں وہ اپنا پروگرام ملتوی کردیں‘۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی سفارتخانے نے ان دنوں سری لنکا میں عارضی طور پر موجود اور وہاں رہائش پذیر سعودی شہریوں سے کہا ہے کہ’ وہ مظاہروں اور جلسے جلوس والے مقامات سے دور اور محتاط رہیں۔ ہنگامے والی کسی بھی جگہ پر نہ جائیں‘۔ 
سعودی سفارتخانے نے یہ انتباہ کولمبو میں کرفیو اورایمرجنسی کے اعلان کے بعد جاری کیا ہے جہاں ان دنوں مظاہرے اوراحتجاجی ہنگامے ہو رہے ہیں۔ 
سعودی سفارتخانے نے شہریوں سے کہا ہے کہ ’وہ مقامی حکام کی ہدایات کی پابندی کریں اور ہنگامی صورتحال پر سفارتخانے سے اس کے نمبروں پر رابطہ کریں‘۔

شیئر: