Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا کے 569 نئے مریض، فروری کے بعد سب سے زیادہ کیسز

کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 56 ہزار ہو گئی ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں منگل 10 مئی کو کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ریکارڈ 569 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جو فروری کے بعد سب سے زیادہ ہیں جبکہ نازک کیسز کی تعداد 49 ہے۔
سبق نیوز نےسعودی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ زیرعلاج مریضوں میں سے مزید ایک چل بسا۔ مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 104 ہے۔
وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ’ کورونا کے نئے کیسز کے بعد مملکت میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 56 ہزار 549 ہو گئی ہے‘۔
 اعداد وشمار کے مطابق’ مملکت میں چوبیس گھنٹے کے دوران 105 افراد صحت یاب ہوئے، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 42 ہزار 782 تک پہنچ گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ نئے کیسز میں سے زیادہ جدہ میں 137، ریاض میں 108، مدینہ منورہ میں 60، مکہ مکرمہ میں 50، دمام میں 30 اور ابہا میں 22، جازان میں 20 اور طائف میں 19 مریض سامنے آنے ہیں‘۔
کورونا سے صحت یاب ہونے والوں میں جدہ سرفہرست ہے جہاں 32 مریض شفا یاب ہوئے جبکہ مدینہ میں 13، ریاض میں 11، مکہ میں 10، دمام میں اور ابہا 5,5 اور طائف میں 4 رہی ہے۔
پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 20 ہزار 428 نئے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ سعودی عرب میں کورونا ویکسین کی دی جانے والی خوراکوں کی تعداد 65 ملین تک پہنچ گئی ہے۔
واضح  رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کی وبا پر کنٹرول کے بعد پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔ سماجی فاصلے کا اصول ختم کردیا گیا ہے۔

شیئر: